بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مڈغاسکر میں سمندری طوفان سے 6افراد ہلاک

افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک اور سمندری طوفان سے تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔  سمندری طوفان بٹسیرائی سے اتوار کو  مڈغاسکر کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طوفان سے قبل موسلا دھار بارش ہوئی اور 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جس کافی نقصانات ہوئے۔ ساحلی علاقوں سے 48 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوئے اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں تیزہواؤں، بارشوں اور سیلاب سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔ جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

سمندری طوفان سے نوزی واریکا نامی قصبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہ قصبہ اطراف کے علاقوں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ مڈغاسکر میں دو ہفتے پہلے سمندری طوفان اینا سے 55 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بےگھر ہوئے تھے۔

سمندری طوفان نے مڈغاسکر میں تباہی مچانے کے بعد براعظم افریقہ کے مشرق  میں واقع ممالک موزمبیق اور ملاوی کا رخ کرلیا ہے۔

اشتہار
Back to top button