بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز نے کلیرنس آپریشن  میں تین دہشت گرد مار ڈالے

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے کلیرنس آپریشن  میں تین دہشت گرد مار ڈالے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں کلیرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک 3 دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل ہیں اور یہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر الطاف عرف لالک شامل جبکہ دہشت گرد کمانڈر پھیلان بلوچ بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈرپھیلان ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈرپنجگوراوردیگرعلاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردکارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد پورے بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Back to top button