تعلیم
کورونا کیسز بڑھ گئے، اسلام آباد کے مزید 10تعلیمی ادارے سیل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد میں کورونا وائرس کےکیسز کے باعث مزید 10 تعلیمی اداروں کو سِیل کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیس آنے پر مزید 10 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران 50 سے زائداسکول،کالج اور یونیورسٹیاں بند کی جاچکی ہیں۔