بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

چیک پوسٹ پر حملہ پولیس اہلکار شہید

ضلع لوئر دیر کے علاقے تکورو کنڈاؤ میں واقع دیر لیویز اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا۔

حملہ آوروں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ میں دیر لیویز کا کانسٹیبل اور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گولیاں لگی، بعدازاں دیر لیوزیز کانسٹبل قیصر شہید ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا۔

شہید اہلکار اس کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، شہید کی نماز جنازہ تیمر گرہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او عرفان اللہ، ڈی سی عون حیدر گوندل اور دیر ٹاسک فورس کے کرنل مصور نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button