بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین پر کورونا کا وار

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا  ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مثبت کیسز والےافراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتےٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں،کورونا پروٹوکولز پر سختی سےعمل ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے رواں ماہ شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

Back to top button