ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے، 1پاکستانی سمیت 3مارے گئے
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنے کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
اماراتی پولیس کے مطابق ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں 3 آئل ٹینکرز میں آگ لگی جبکہ ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو تعمیراتی علاقے کو آتشزدگی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثات کے مقامات پر چھوٹے ڈرون دیکھے گئے تھے جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر میں تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔
دوسری جانب ابوظبی ائیرپورٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائے گی۔