بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارت کو کیپ ٹائون ٹیسٹ میں شکست، سیریز جنوبی افریقہ نے جیت لی


جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے بلے باز کیگن پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اور بائولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث بھارت کی ٹیم کو کیپ ٹائون ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے، یاد رہے کہ کیگن پیٹرسن نے پہلی اننگز میں 72 اور دوسری اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،جنوبی افریقہ کی ٹیم جیسے جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف ملا تھا نے چوتھے روز کا آغاز ایک سو ایک رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر کیا تو وکٹ پر موجود کیگن پیٹرسن اور ڈوسن نے سکور کو آگے بڑھنا شروع کیا تاہم 155 کے مجموعی سکور پر کیگن 82 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ڈوسن کا ساتھ دینے کیلئے تیمبا باووما آئے اور دونوں 212 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے ٹیم کو سات وکٹوں سے فتح دلوا دی ، ڈوسن 41 اور باووما 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں جسپریت بمرا، محمد شامی اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ کے کیگن پیٹرسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button