بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک طالبان پاکستان نے محمد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی عرف خالد بلتی کو3 روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا۔

ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بلتی 2015 میں گرفتار ہوئے اور 2021 تک جیل میں رہے۔

یاد رہے کہ خالد خراسانی پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا اور اقوام متحدہ نے بھی خالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔

اشتہار
Back to top button