حادثات و جرائم
مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق
ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور بیٹیاں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی کے پی نے واقعے میں جاں بحق 5 افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔