بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلال یاسین ہسپتال سے گھر منتقل

لاہور میں قاتلانہ حملےمیں زخمی ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو میو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم پی اے بلال یاسین نے اسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹانگ میں فریکچر کے باعث تکلیف ہے لیکن اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہوں، اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔

حملہ آوروں سے متعلق سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ حملہ میاں وکی نامی شخص نے کروایا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں گھبرانے والا نہیں ۔  

واضح رہے 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

Back to top button