بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تائیوان کا ایف 16 طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتا

تائیوان کا ایف 16 کا جدید ترین ماڈل فائیو (V) طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتا ہوگیا۔

تائیوانی حکام کے مطابق طیارہ تائیوان کی جنوبی ائیر بیس سے اڑان کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے طیارہ سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا  جس کے بعد  پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب تائیوان نے حادثے کے بعد ایف 16 طیاروں کا تربیتی مشن معطل کردیا ہے۔

Back to top button