بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس قائم

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق مری کے تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو روکنے کیلئے خصوصی پکٹس قائم کردیے گئے ہیں۔

آگاہی اعلانات کے باوجود بڑی تعداد میں سیاح مری کے داخلی راستوں پر موجود ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی اضافی نفری کے ساتھ گزشتہ شام سےمری میں سیاحوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

سی ٹی او تیمور خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، مسلسل برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہے، برف جمنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک پولیس پنجاب ہائی وے کی مشینری کے ساتھ ملکر برف ہٹانے میں مصروف ہیں، سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانا اولین ترجیح ہے، اسنو بائیک کے ذریعے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے بتایا کہ مری آنے والے تمام سیاحوں کو واپس بھیجا رہا ہے، شہری ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، کرین اور ٹو ٹرک سےبرف میں پھنسے سیاحوں کو نکالا جا رہا ہے ۔

اشتہار
Back to top button