بین الاقوامی
جاپان اورآسڑیلیا کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان ڈیفنس ٹریٹی پر دستخط ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ محفوظ، مستحکم انڈوپیسیفک،مشترکہ اسٹریٹیجک سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے عزم کا اظہار ہے۔
وزیراعظم اسکاٹ موریسن کاکہنا تھا کہ یہ تاریخی معاہدہ پہلی بار ہماری دونوں افواج کے درمیان بہتر باہمی تعاون اور ایک واضح فریم ورک فراہم کرے گا۔