بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

عمر خطاب شیرانی کے قاتل گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے امیدوار اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما عمر خطاب شیرانی کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ 

ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس واقعے میں ان کی اہلیہ سمیت دو افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان کو شواہد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ 

عمر خطاب شیرانی بلدیاتی الیکشن سے ایک روز قبل گھر سے نکل کر قریب ہی رہائش پذیر تیسری بیوی کے گھر پر جارہے تھے کہ انہیں درمیان میں ہی نشانہ بنایا گیا۔ 

ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے جبکہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلایا جائے گا۔ 

اشتہار
Back to top button