بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

3اسرائیلی دبئی ڈیوٹی فری شاپ سے چوری کرتے پکڑے گئے

دبئی ایئر پورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے چوری کرتے ہوئے 3 اسرائیلی پکڑے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری کیے تھے۔ اسرائیل کی سفارتی کوششوں کے بعد تینوں سے جرمانہ لے کر رہا کردیا گیا۔

اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی سیاح کو منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 ہفتے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کردی ہے۔

Back to top button