بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

غربت سے تنگ ماں نے تین بچے ذبح کر ڈالے

پنجاب کے شہر جہلم میں غربت سے تنگ آ کر ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔

بچوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جہلم کے گاؤں ہرن پور میں پیش آیا جہاں غربت سے تنگ آ کر ماں نے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی مذکورہ خاتون کی اسپتال میں جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان کا باپ رکشہ چلاتا ہے۔

جہلم پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button