بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی

انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرا کر ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کو 47 پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلیا۔ چیلسی نے آسٹن ولا کو ہرا کر اپنے پوائنٹس کی تعداد نمبر ٹو ٹیم لیور پول کے برابر کرلی۔پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کے خلاف شاندار آغاز کیا جہاں پانچویں منٹ میں پہلا گول کیا اور 25 منٹ میں برتری 0-4 کرلی۔دوسرے ہاف میں لیسٹر سٹی نے صرف 10 منٹ میں تین گول داغ دیے، یوں اسکور 3-4 ہوگیا، لیکن اس کے بعد مانچسٹر سٹی نے مزید 2 گول کر کے میچ تین کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔ایک اور میچ میں چیلسی نے آسٹن ولا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

اشتہار
Back to top button