پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔
دھند کے باعث موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک بند کردیا گیا ہے۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے گوجرہ تک بند ہے۔
دھند اور حد نگاہ میں کمی کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند کردی گئی ہے۔