بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق

اسلام آباد میں حکام نے کوروناوائرس کے ویریئنٹ اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

ایک ویب سائٹ  کو اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے بتایا کہ 47 سالہ شہری میں کیس کی نشان دہی ہوئی ہے، وہ اسلام آباد میں کام کرتے ہیں لیکن کام کےسلسلے میں شہر سے باہر گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض کے ملک سے باہر سفر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویریئنٹ کے اومیکرون کے طور پر تصدیق ہوئی جبکہ ان سے رابطے میں رہنے والے 10 افراد کا پتہ لگا کر انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اومیکرون ویریئنٹ کے خطرات کے تحت ہماری طبی ٹیمیں اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جیسا کہ انہوں نے پچھلی لہر میں مؤثر انداز میں کیا تھا’۔

ڈی ایچ او نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی ایس اوپیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں اور اگر اہل ہیں تو بوسٹر بھی لگوائیں۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے بھی کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مریض کے کراچی سفر کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

اشتہار
Back to top button