کھیل
عابد علی کو دوسرا سٹنٹ ڈل گیا،دو ماہ مکمل آرام کی ہدایت
ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کےدل کی شریان میں دوسرا اسٹنٹ بھی ڈا ل دیا گیا ہے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق عابد علی کو دوماہ کےلیے مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رپورٹ میں ان کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔
جس کے بعد عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر اسٹنٹ ڈالا گیا تھا تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق اب دوسرا اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔