بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

خیرپور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر اقبال کے مطابق گاؤں گل حسن منگنیجو  میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی خیر پور کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button