کنٹونمنٹ ایریاز میں پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی سے زیر تعلیم 40لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے، شیخ آصف ادریس
راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکول تعلیم کے شعبہ میں کلیدی دار ادا کر رہے ہیں بیدخلی سے بچوں اور ان کے والدین کیلئے بھی مسائل کھڑے ہوں گے بیدخلی سے بے روگاری میں اضافہ ہوگا اور معیشت پر اثر پڑے گا۔
ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ ایریاز میں سے 8ہزار300پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی سے ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 40لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ صرف راولپنڈی کینٹ میں 496تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے۔
کووڈ 19کے دوران پاکستان سمیت تمام ملکوں میں کوئی کام نہیں ہو سکا جس کی وجہ نجی تعلیمی ادارے بندوبست نہیں کر سکے۔ سپریم کورٹ سے ہماری اپیل ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو ٹائم دیا جائے تاکہ وہ اپنا انتظام کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئزسکول سسٹم کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او آئز سکول سسٹم نعیم اشرف کے ہمراہ بچوں سے ملاقات کی انھیں مبارکباد پیش کی اور مختلف کلاسز کا دورہ کیا۔ تقریب میں چیئرمین ندیم شیخ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم، نائب صدر وصی اللہ کھوکھر، طارق جدون، ساجد بٹ، سردار ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 42کنٹونمنٹ ایریاز کے 40لاکھ بچوں کا مستقبل تباہ اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد بڑھے گی۔ ملک میں پہلے ہی آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے۔ 42کینٹ ایریاز سے8300 پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی سے40لاکھ طلبا، 4 لاکھ اساتذہ اور ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ ایریاز میں سے 8ہزار300پرائیویٹ سکولوں کی بے دخلی سے ان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 40لاکھ سے زائد بچوں کا مستقبل تباہ، صرف راولپنڈی کینٹ میں 496تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے جس سے سینکڑوں افراد بے روزگار جبکہ مالکان دیوالیہ ہوجائیں گے۔ نجی تعلیمی ادارے سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتے ہیں اور لاکھوں بچوں کو جدید و معیاری تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔ حکومت نجی اداروں کو بھجوائے جانے والے نوٹس فوری واپس لے۔