بین الاقوامی
پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر بھارتی عدالت نے 3طلبا کو جیل بھیج دیا
گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازوکے انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔
آگرہ کے وکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا ہے جبکہ طلبا کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔