بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) پولیس فدا حسن کے مطابق شارع اقبال پر دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا۔

دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ  زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہیں۔

Back to top button