بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہوگا،ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا سے متعلق خون کا ٹیسٹ ہوگا، اس مرض میں مبتلا بچوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ شعور پیدا کرنے سے 85 فیصد لوگ تھیلیسیمیا کے بارے میں جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پونے تین لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے، تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں،لاہور سے اس کا آغاز ہو رہا ہے، جنوری سے مارچ تک ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے سر والے بچے کی جینز پر تحقیق کرکے موروثی بیماری کو سامنے لائے ہیں، پیدائش سے پہلے تشخیص کا عمل کرنا قابل ستائش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ بنانے جا رہے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button