بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا

 پاکستانی طالبان نے جنگ بندی میں توسیع سے انکار کردیا ہے جس کی میعاد 9دسمبر کو پوری ہوگئی۔

ایک موقر اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے  مطابق ٹی ٹی پی کی قیادت نے افغانستان میں کسی مقام پر اپنا اجلاس کیا۔ امن عمل سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے تمام قیدی رہا کرکے افغانستان بھیج دے۔

لیکن حکومت پاکستان نے یہ شرط تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ ٹی ٹی پی رہنما نور ولی محسود نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان نے مذاکرات میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شب ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

Back to top button