قومی
سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی
وفاقی حکومت نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔
حکومت نے رانا شمیم کو پرونشل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) پر ڈال دیا ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ رانا شمیم کو پی این آئی ایل پر ڈال دیا ہے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔