بین الاقوامی
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور میں گر گیا۔
ملٹری ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس بپن راوت کے کچھ اہلِ خانہ اور عملے سمیت 14 افراد سوار تھے۔
واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے دوران 3 افراد کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو اہل کاروں نے اب تک 2 افراد کی لاشیں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے نکال لی ہیں۔