بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حارث رئوف ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی لیگ بیگ بیش کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل) کھیلیں گے، وہ میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

 حارث روف کا دو برس پہلے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔کوچ میلبرن اسٹارز ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث روف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ڈیوڈ ہسی نے کہا کہ حارث روف ٹیم کا حصہ بننے کے لئے شدت سے منتظر ہیں ان کی وجہ سے بولنگ کی کوالٹی اور انرجی بڑھے گی۔

حارث روف پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف 27 دسمبر کو کھیلیں گے ان کی میچ میں شرکت کورونا پروٹوکولز سے مشروط ہے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button