بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں پہلی اومی کرون مریض کی تصدیق

سعودی عرب نے شمالی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں منظر عام پر آیا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ یورپ میں پہلے سے موجود تھا جس کے بعد دنیا بھر میں پابندیوں کے نفاذ کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

دنیا کے متعدد افریقی ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان ممالک سے آنے والے اپنے شہریوں کے یے بھی خصوصی ایس او پیز کا اعلان کیا ہے تاہمعالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ان پابندیوں سے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ اومیکرون وائرس کے ایک کیس کی سعودی عرب میں تصدیق ہوئی ہے جو شمالی افریقی سے آنے والے شہری میں پایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کا شکار فرد کو آئسولیشن میں ڈال دیا گیا ہے اور ان کی صحت کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب نے بھی گزشتہ ہفتے سات جنوبی افریقی ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی البتہ شمالی افریقہ کے ساتھ ان کے سفری متاثر نہیں ہوئے۔

اشتہار
Back to top button