جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے درجہ بندی میچ میں امریکا کو 2-18 شکست دیدی
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ جوکہ انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلا جارہا ہے جو کہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہورہا ہے۔ درجہ بندی میچز میں کھیلے گئے آج کے میچ میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے امریکہ کو یونٹ کے سب سے بڑے گول مارجن 2-18 سے شکست دیدی۔ کپتان رانا وحید اور ابوذر نے اپنی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک قائم کیں۔درجہ بندی میچز میں پاکستان 9ویں سے 12ویں پوزیشن میں آنے کے لئے اگلا میچ 2 دسمبر کو کھیلے گا
تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے امریکہ کو 18 گول داغ ڈالے۔ ایونٹ کے سب سے بڑے گول مارجن کے ساتھ کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستان نے ایونٹ رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے 9 ویں تا 16 ویں پوزیشن کے لئے کھیلا جو کہ پاکستان نے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اور ابوذر نے ہیٹ ٹرکس قائم کیں۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے لئے کپتان رانا وحید نے 4 گول، ابوذر نے 3 گول، رضوان علی نے 2 گول سکور کئے جبکہ عمیر ستار، رومان خان، حماد انجم، محب اللہ، محسن حسن، عبدالمنان، معین شکیل اور عبدالرحمٰن نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پاکستانی گول کیپر عبداللہ اشتیاق کو بھی انٹرنیشنل کیپ مل گئی۔ ایونٹ میں انہوں نے اپنا پہلا آفیشل میچ آج امریکہ کے خلاف کھیلا۔ درجہ بندی میچز میں پاکستان کے دو میچز باقی ہیں۔ پاکستان اگلا میچ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن رینکنگ کے لئے 2 دسمبر کو کھیلے گا۔
ایف آئی ایچ عالمی جونیئر ہاکی کپ میں کواٹرفائنل میچز کل کھیلے جائینگے۔ بیلجیئم، انڈیا،جرمنی،سپین،فرانس،ملائشیا،ہالینڈ اور ارجنٹائن کوالیفائی کرگئیں ہیں۔ ایونٹ کے کواٹرفائینلز یکم دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ بیلجیئم کا مقابلہ میزبان ملک انڈیا سے ہوگا۔ جرمنی سپین کے مدمقابل ہوگا۔ فرانس سیمی فائینل کی دوڑ میں ملائشیا کے مدمقابل ہوگا۔ ہالینڈ ٹیم ارجنٹائن سے کھیلے گی