بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دوسری اننگز میں سنچری نہ ہونے کا افسوس ہے، عابد علی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے کہا ہے کہ عبدللہ شفیق نے بہت اچھی بیٹنگ کی، انہوں نے بہت مدد کی، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔عابد علی نے کہا کہ ایک اچھی پارٹنر شپ ہی لگانی تھی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہوا آ رہا ہوں، اس کا اعتماد تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بھی سنچری نہیں ہوئی جس کا افسوس ہے، لیکن میچ جیتنے کی خوشی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے۔

Back to top button