قومی
بنگلہ دیش میں زلزلہ،قومی کرکٹ ٹیم محفوظ
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کےلیے چٹاگانگ میں موجود ہے، منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا نے کہا ہے کہ الحمدﷲ، سب ٹھیک ہے۔