صدر آئی سی سی آئی کا چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ
چیئرمین سی ڈی اے نے موقع پر مارکیٹ کے اہم مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ کیا اور سی ڈی اے حکام کو مارکیٹ کے اہم مسائل سے آگاہ کیا تا کہ ان کو جلد حل کیا جائے۔سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ، ڈائریکٹر جنرل واٹر، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس، ڈائریکٹر روڈز، ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈائریکٹر سنیٹیشن اور دیگر بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ تھے۔چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ، نائب صدر محمد فہیم خان، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز، فصیح اللہ خان، عبدالرحمٰن صدیقی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے جناح سپر مارکیٹ کی یونین کے عہدیداران کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کو جناح سپر مارکیٹ ایف سیون مرکز کے اہم مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سٹریٹ لائٹس کام نہیں کر ہی ہیں جس وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا تمام سٹریٹ لائٹس کو جلد بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فٹ پاتھ مرمت اور باہر بیٹھنے کی جگہوں کی حالت کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈرگراؤنڈ پارکنگ ابھی تک فعال نہیں کی گئی لہذا سی ڈی اے اس کو بھی جلد فعال بنائے تا کہ تاجروں کا پارکنگ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تجاوزات کوختم کیا جائے جبکہ سیوریج اور نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں مزید پودے لگائے جائیں جس سے مارکیٹ کا ماحول بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا یہ بڑی حوصلہ افزاء بات ہے کہ عامر علی احمد کی قیادت میں سی ڈی اے نے اسلام آباد میں بہت سے ترقیاتی کام شروع کئے ہوئے ہیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر سی ڈی اے کے ساتھ مل کر مارکیٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی کوشش کرے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مسائل کی تفصیلات سننے اور مارکیٹ کی حلات دیکھنے کے بعد موقع پر ہی ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر مارکیٹ کی تمام سٹریٹ لائٹس کو بحال کیا جائے اور تین دن کے اندر انڈرگراؤنڈ پارکنگ کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ فٹ پاتھ اور باہر بیٹھنے کی جگہوں کی جلد مرمت کر کے ان کی حالت بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج اور نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مارکیٹوں کی حالت کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سڑکوں کی کارپٹنگ، فٹ پاتھوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹ کی بحالی، سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت متعدد ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے چیمبر کے تعاون سے تمام مارکیٹوں کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کرے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں بہتر فروغ پاسکیں۔
چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر فہیم خان نے چیمبر کے عہدیداران اور مارکیٹ یونین کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر اور سی ڈی اے کا قریبی تعاون شہر اور مارکیٹوں وصنعتی علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔ ر ہی ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر مارکیٹ کی تمام سٹریٹ لائٹس کو بحال کیا جائے اور تین دن کے اندر انڈرگراؤنڈ پارکنگ کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ فٹ پاتھ اور باہر بیٹھنے کی جگہوں کی جلد مرمت کر کے ان کی حالت بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج اور نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مارکیٹوں کی حالت کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سڑکوں کی کارپٹنگ، فٹ پاتھوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹ کی بحالی، سیوریج اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت متعدد ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی ڈی اے چیمبر کے تعاون سے تمام مارکیٹوں کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کرے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں بہتر فروغ پاسکیں۔
چیمبر کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر فہیم خان نے چیمبر کے عہدیداران اور مارکیٹ یونین کے ہمراہ جناح سپر مارکیٹ کا دورہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیمبر اور سی ڈی اے کا قریبی تعاون شہر اور مارکیٹوں وصنعتی علاقوں کے مسائل کو حل کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔