بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو پاکستان نے مسترد کردیا

امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست کا اعلان کردیا، جس میں پاکستان کا نام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جائزے کو زمینی حقائق کے برخلاف قرار دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق پاکستان مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی امریکی فہرست میں برقرار ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا ہر ملک میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کی وکالت کرنے کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جائزے کو زمینی حقائق کے برخلاف قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ بھارت میں آزادی نہیں، اقلیتی برادری سے امتیازی سلوک بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو 2018 میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button