بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر  ریاست ارونا چل پردیش میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو ا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 2 پائٹلس اور 3 کریو ممبرز موجود تھے تاہم تمام محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button