بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی کرنل سمیت آٹھ ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں مقامی علیحدگی پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 8 افراد ہلاک اور  چار زخمی ہوگئے۔

حملے میں بھارتی فوج کے کرنل کی اہلیہ اور 8 سالہ بیٹا بھی ہلاک ہوا، بھارتی کرنل کا تعلق بھارتی فوج کی پیرا ملٹری فورس آسام رائفلز سے تھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں منی پور میں سرگرم پیپلز لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جنہوں نے گھات لگاکر گاڑی پر حملہ کیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل ویپلوو تریپاٹھی میانمار کی سرحد سے پوسٹنگ ختم ہونے کےبعد واپس آرہے تھے اور یہ حملہ صبح 10 بجے کے قریب سرحد کے قریب چورا چندرپور ضلع میں کیا گیا۔

حملہ آوروں نے پہلے دیسی ساختہ بم سے دھماکا گیا جس کے بعد فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کرنل ، ان کا ڈرائیور، بیوی اور بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے لگے تو کچھ فاصلے پر ریپڈ رسپانس فورس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار مارے گئے۔ یوں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8  ہوگئی۔

منی پور کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، حملہ آور میانمار سے سرحد پار کرکے آئے، ہم اس کا جواب دیں گے ، مرکزی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

اشتہار
Back to top button