بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شکست پر اپنے پیغام میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، پاکستان زندہ باد۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم، آپ سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نےایسی پرفارمنس دی، ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتاہے لیکن پاکستان نےبہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

اشتہار
Back to top button