بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ورلڈ بینک نے افغانستان کی امداد بحالی کا امکان رد کردیا

سربراہ عالمی بینک نے افغانستان کی روکی گئی امداد بحال کرنے کا امکان رد کر دیا۔

ورلڈ بینک چیف ڈیوڈ مالپاس نے کہاکہ افغانستان کی تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے ۔

طالبان کو افغانستان کے9 ارب ڈالر کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک نےطالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی جبکہ آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کرچکاہے۔

عالمی بینک کے افغانستان میں 2002 ء کے بعد سے5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔

اشتہار
Back to top button