بین الاقوامی
آگ لگنے کے حادثے میں 4 نومولود بچے ہلاک
بھارت کے شہر بھوپال کے اسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں 4 نومولود بچے ہلاک اور کئی معصوم جھلس کر زخمی ہو گئے۔
آگ بھوپال میں واقع کملا نہرو اسپتال کی تیسری منزل پر لگی۔
اطلاعات کے مطابق آگ اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فائر بریگیڈ کا عملہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا جس نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔