علاقائی
پشاور کے تھانوں میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کا آغاز
پشاور کے تھانوں میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کا آغاز کر دیا گیا، جس کی وجہ سے اب شہری ایف آئی آر رپورٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے اپنی رپورٹ کو آن لائن بھی چیک کر سکیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور خیبر پختون خوا کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں تھانوں میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے اندراج کا آغاز کیا گیا ہے۔
شہر کے تمام پولیس اسٹیشنز میں اب کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کا اندراج ہو رہا ہے، ایف آئی آر رپورٹ پر کیو آر کوڈ سے شہری اپنی رپورٹ کو آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر پولیس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہے۔
پولیس افسران پی ایم سی سسٹم کے ذریعے درج ایف آئی آر پر تفتیش کی صورتِ حال چیک کر سکیں گے۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سروس سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔