بین الاقوامی
افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی
طالبان نے ملک میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی۔ترجمان طالبان کا کہنا ہےکہ ملک کی معاشی صورتحال اورقومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیاجائے۔
خیا ل رہے کہ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالرکا استعمال ہوتا ہے جب کہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔
تاہم اب طالبان کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔