![](/wp-content/uploads/2021/11/1006629_4339307_accident-plandri-_updates.jpg)
جموں و کشمیر
مسافر کوچ کھائی میں جا گری،15جاں بحق
آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں منجیاڑی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گری۔
پلندری پولیس کے مطابق پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
پلندری پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔
پلندری پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔