کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 860 افراد کو رہا کر دیا گیا

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار کیئے گئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 860 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version