بین الاقوامی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مودی کا گلے پڑنا پسند نہ آیا
بڑےبڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔
نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی۔
نریندر مودی نے اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی تھی۔
کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے مودی اپنا منہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے قریب لے گئے۔
اس فعل سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔