بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

مہنگائی سے ستائے عوام پر رواں سال کے پہلے 10ماہ بھاری

رواں سال 2021  کے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق 10 ماہ میں چینی اوسط 20 روپے 52 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 84 روپے سے بڑھ کر 104 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی تاہم ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

جنوری سے اکتوبر کے دوران آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 224 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 973 روپے78 پسے سے بڑھ کر 1198روپے 50 پیسے ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے اعداوشمار کے مطابق گھی کی اوسط فی کلو قیمت 101روپے 16 پیسے بڑھی جبکہ مٹن 150روپے 62 پیسے، بیف 88روپے67 پیسے، پیاز 3 روپے44 پیسے، ٹماٹر 13 روپے 26 پیسے اور آلو 13روپے23 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 971 روپے69 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری تا اکتوبر تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں7 روپے 30 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں8 روپے56 پیسے، دال مسور27روپے 34 پیسے، دال چنا 7  روپے87 پیسے اور زندہ مرغی 56 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی نے بھی زور کا جھٹکا لگایا، فی یونٹ 4 روپے پانچ پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 57 پیسے تک جاپہنچا۔

اشتہار
Back to top button