بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تنظیم کا احتجاج،راولپنڈی میں 11 روز سے راستے بند

کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی میں 11 روز سے راستے بند ہیں جبکہ مری روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

کالعدم تنظیم کے لاہور سے اسلام آباد جانے والے مارچ نے وزیر آباد میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔ وزیر آباد شہر کے دوسری طرف دریائے چناب پر مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئی ہیں۔

وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالا جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

گوجرانوالا میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس اب تک معطل ہے لیکن شہر میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور دکانیں کھل گئی ہیں۔

گوجرانوالا میں پیٹرول کی فراہمی بھی بحال ہو گئی ہے جبکہ لاہور جانے والے راستے بھی کھل گئے ہیں۔

Back to top button