بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کا آج پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا

مشن ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ دبئی میں ٹریننگ کررہا ہے اور قومی ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔

ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں، وہ خود فارم میں ہیں، اس کا فائدہ ہوگا ۔

Back to top button