بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،خیبرپختونخوا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

 دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا۔

بدھ کے روز کھیلے گئے فائنل میں سینٹرل پنجاب نے کے پی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 20 ویں اوور میں پوری ٹیم 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

احمد شہزاد 48 اور کامران اکمل 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمد  اور  محمد عمران نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشد اقبال نے 2 کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔

149 رنز کا ہدف خیبرپختونخوا نے باآسانی 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کے پی کی جانب سے کپتان افتخار احمدن ناقابل شکست 45 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 37 اور صاحبزادہ فرحان نے 26 رنز بنا کر  اپنی ٹیم کو ٹائٹل جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیبرپختونخوا کے کپتان افتخار احمد کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Back to top button