بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارا قیمتی سرمایہ تھے،مولانا طارق جمیل

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دُکھی ہوں۔‘

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ ہمارا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔‘

اُنہوں نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

Back to top button